ASF میں بھرتی ٹیسٹ، دوڑ مرحلے کے دوران نوجوان امیدوار جان سے گیا

Feb 06, 2025 | 21:38:PM
ASF میں بھرتی ٹیسٹ، دوڑ مرحلے کے دوران نوجوان امیدوار جان سے گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف ) میں بھرتی کے لئے  مالاکنڈ  درگئی سے آیا نوجوان  ٹیسٹ کے دوران دوڑ کے مرحلے میں اپنی جان کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) میں بھرتی کے لیے قیوم اسپورٹس اسٹیڈیم میں فزیکل ٹیسٹ جاری تھا  کہ اس دوران دوڑ کا مرحلہ آیا۔دوڑنے کے دوران نوکری کے لیے مالاکنڈ  درگئی سے آیا محمد طیب نامی نوجوان طبیعت خراب ہونے پر گرگیا، جس فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:PTI مائنس ون فارمولا کامیاب بنانے میں مرکزی کردار کون تھا؟ شیخ وقاص اکرم کا اہم انکشاف