اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس،سابق سیکرٹری بارمقدمے سے بری

Feb 06, 2025 | 22:12:PM

(احتشام کیانی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بلاک پر حملہ اور توڑ پھوڑ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،عدالت  نے سابق سیکرٹری ہائیکورٹ بار تصدق حنیف کو مقدمے سے بری کردیا۔ 

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے فیصلہ سنایا،وکیل تصدق حنیف کی جانب سے وکلاء احسن بھون، حفیظ اللہ یعقوب، ہارون الرشید پیش ہوئے۔

وکلاء نے 8 فروری 2021 کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بلاک پر حملہ کیا تھا ،چیف جسٹس بلاک پر حملہ اور توڑ پھوڑ پر متعدد وکلاء کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:حرامانی کے رقص پر رجب بٹ کی نوٹوں کی بارش ،صارفین تلملا اٹھے ،کھری کھری سنا دیں

مزیدخبریں