گنڈاپور PTIنہیں کسی اور کےوزیر اعلیٰ،خیبر پختونخوامیں حالات انتہائی خراب، امیر حیدر ہوتی 

Feb 06, 2025 | 22:59:PM

(عبدالشہید پراچہ) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوامیں حالات انتہائی خراب ہے۔  گنڈاپور پی ٹی آئی کے نہیں کسی اور کے وزیر اعلیٰ ہیں۔

مالاکنڈ میں باچا خان بابا برسی سے خطاب  سے خطاب کرتے ہوئے امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ ہم نے پرآمن صوبہ چھوڑ کر دیا،ہم نے مشکل سے دہشت گردوں کا صفایاکیا۔
ہم نے پرآمن صوبہ چھوڑ کر دیا۔  پی ٹی آئی حکومت اور گرفتار جنرل خراب حالات کے ذمے دار ہیں، آج حالات پھر نازک ہے آگ مزید پھیل رہی ہے۔ہم ہر حالت میں آگ بجھانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ مجھے نہ موقع دیا جارہا ہے اور نہ اسمبلی میں جانے دیا جارہاہے۔ اگر آئینی ترمیم نہ ہوتے آج یونیورسٹیاں نہ ہوتی، این ایف سی ایوارڈ نہ ہوتا۔ اسفندیار ولی خان کی کوشش سے اٹھارویں ترمیم کا نفاذ ہوا۔ اٹھارویں ترمیم کے خلاف سازشیں ہورہی ہے۔امیر حید ہوتی نے کہا کہا  گنڈاپور پی ٹی آئی کے نہیں کسی اور کے وزیر اعلیٰ ہیں۔

یہ بھی  پڑھیں:KIAسپورٹیج ایل پانچ رنگوں میں جدید اور پرکشش کار متعارف، قیمت سامنے آ گئی

مزیدخبریں