لاہور ہائیکورٹ کی ریپ کیسز میں ورجنیٹی ٹیسٹ پر پابندی

Jan 06, 2021 | 00:08:AM

(24 نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے زیادتی کی شکار خواتین کے طبی معائنے کیلئے مخصوص ٹیسٹ غیر قانونی قرار دے دیا۔
ًتفصیلات کے مطا بق عدا لت عا لیہ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے زیادتی کی شکار خواتین کے مخصوص ٹیسٹ کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ جنسی زیادتی کے مقدمات میں متاثرہ خاتون کے طبی جانچ کے ٹیسٹ کی کوئی فارنزک اہمیت نہیں اور یہ ٹیسٹ خواتین کی عزت نفس کو مجروح کرتا ہے۔عدالت نے قرار دیا کہ طبی جانچ کا ٹیسٹ آئین سے متصادم ہے۔عدالت نے حکم دیا کہ پنجاب حکومت متاثرہ خواتین کے طبی معائنے کیلئے بین الاقوامی معیار کے پروٹوکول وضع کرے۔ دوران سماعت پنجاب حکومت نے طبی جانچ کا ٹیسٹ ختم کرنے کا نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کیا۔

مزیدخبریں