بالی و ڈ اداکارسلمان خان کے دونوں بھائیوں اور بھتیجے کیخلاف مقدمہ درج

Jan 06, 2021 | 00:10:AM

(24 نیوز)بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے دونوں بھائیوں کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی مہنگی پڑگئی۔ممبئی پولیس نے ارباز خان، سہیل خان اور سہیل کے بیٹے نروان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
تینوں افراد 25 دسمبر کو دبئی سے ممبئی واپس آئے تھے جس کے بعد انہیں کورونا وائرس کے پیش نظر وضع کردہ ایس او پیز کے مطابق سات روز تک نجی ہوٹل میں قرنطینہ میں رہنا تھا لیکن وہ ہامی بھرنے کے بعد بغیر کسی کو اطلاع دیئے گھروں کو روانہ ہوگئے۔
کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بریہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کے میڈیکل آفیسر کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کی شکایت کی گئی جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر کارروائی مکمل کرکے تینوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
قرنطینہ نہ کرنے پر بی ایم سی کے آفیسر سہیل خان کے گھر بھی گئے جہاں انہیں یہ بتایا گیا کہ کورونا وائرس کی رپورٹ منفی آنے پر انہوں نے قرنطینہ میں رہنے کے بجائے گھر جانے کا فیصلہ کیا تاہم مقدمہ درج ہونے کے سلمان خان کے دونوں بھائی اور بھتیجے کو تاج ہوٹل میں قرنطینہ کردیا گیا جہاں تمام اخراجات سلمان خان کی فیملی خود برداشت کرے گی۔

مزیدخبریں