پی پی ایس سی پیپر لیک اسکینڈل میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرقان احمد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پنجاب پبلک سروس کمیشن کے پیپر لیک اسکینڈل میں بہاولپور کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرقان احمد گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن حکام کے مطابق پبلک سروس کمیشن بہاولپور کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرقان احمد کو ایچ ای سی کے کنسلسٹنٹ ٹیسٹنگ فہد علی کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق ملزم فرقان پیپر کے خریداروں کو ڈھونڈ کر کلرک غضنفر سے ملواتا تھا، جونیئر کمپیوٹر آپریٹر وقار اکرم نے پیپر یو ایس بی کے ذریعے لیک کرنے کا اعتراف کیا تھا اور اس کی نشاندہی پر اس کے کزن عثمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔خیال رہے کہ پبلک سروس کمیشن سے تحصیلدار کے امتحان کا پیپر لیک ہوا تھا جو بعد میں ملتوی کر دیا گیا۔