کورونا کے وار تھم نہ سکے۔۔مزید52افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 52 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 917 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 69 لاکھ 23 ہزار857 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 118 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 92 ہزار 594 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ 20 ہزار 501 ، پنجاب میں ایک لاکھ 42 ہزار 058، خیبر پختونخوا میں 59 ہزار 955، اسلام آباد میں 38 ہزار 531، بلوچستان میں 18 ہزار 396، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 383 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 873 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 37 ہزار740 ہوگئی ہے جبکہ 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔این سی او سی کے مطابق کورونا سےصحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 48 ہزار 393 ہوگئی ہے۔