پہلے  الیکشن  پھر لانگ مارچ ہوگا،رانا ثنا ﷲ

Jan 06, 2021 | 10:09:AM
پہلے  الیکشن  پھر لانگ مارچ ہوگا،رانا ثنا ﷲ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ (ن) پنجاب  کے صدر رانا ثناء ﷲ کا کہنا ہے کہ ایسا نہیں ہے کہ آنکھیں بند کرکے دریا میں چھلانگ لگا دیں۔ فیصلہ ہوا ہے کہ پہلے ضمنی اور سینٹ الیکشن ہونگے پھر لانگ مارچ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثناء ﷲ کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک حکومت مستعفی نہیں ہوجاتی۔انہوں نے مزیدکہا کہ پیپلز پارٹی  نےدھرنے کی مخالف ہے لیکن اس کے فیصلے میں لچک ہے۔ پیپلز پارٹی استعفے دینے سے انکاری نہیں لیکن جس وقت استعفے دینے کی بات کرتی ہے  وہ درست ہے۔