حیدر آباد ائیر پورٹ سالہا سال سے بند،شہری پریشانی کا شکار

Jan 06, 2021 | 10:25:AM

(24نیوز)سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کا ائیر پورٹ پی آئی اے نے خسارے کا بہانہ بناکر اور مختلف وجوہات کی بنا پر ائیر پورٹ کو بند کیا ہوا ہے۔ کئی سال گزرنے کے باوجود فعال نہ بنایا جاسکا۔

 تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی صابر قائم خانی نے کہا ہے کہ ائیر پورٹ 2008 میں کھلا اور کچھ عرصے بعد دوبارہ بند کردیا گیا۔موجودہ حکومت  ائیرپورٹ کی بحالی کے لیے  سنجیدہ نظر نہیں آرہی انہوں نے کہا کہ ائیرپورٹ بند ہونے سے تاجر برادری کو بھی بڑا نقصان ہورہا ہے ،جبکہ تاجر وں اور شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہےمزید یہ کہ تاجروں  کو پھل ،پھول اورمصنوعات وغیرہ مثلا آم ، چوڑی ، گلاب سمیت مختلف چیزیں ایکسپورٹ کرنے میں سخت مشکلات  پیش آ رہی ہیں۔رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ وہ  ہر جگہ ائیرپورٹ کی بحالی کے لیے آواز اٹھارہے ہیں ۔

مزیدخبریں