سانحہ مچھ : علی زیدی اور زلفی بخاری کےبھی مظاہرین سے مذاکرات ناکام

Jan 06, 2021 | 12:16:PM
سانحہ مچھ : علی زیدی اور زلفی بخاری کےبھی مظاہرین سے مذاکرات ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کوئٹہ پہنچنے والی حکومتی ٹیم کے اراکین وفاقی وزیر علی زیدی اور زلفی بخاری کے سانحہ مچھ کے خلاف دھرنا دینے والے مظاہرین سے مذاکرات بھی ناکام ہوگئے اور دھرنے کے شرکا کا کہنا تھا کہ جب تک وزیراعظم عمران خان کوئٹہ نہیں آئیں گے ہم دھرنا ختم نہیں کریں گے۔

تفصیلات کےمطابق  کوئٹہ مغربی بائی پاس پرسانحہ مچھ کے خلاف مظاہرین چوتھے روز بھی دھرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیرعلی زیدی ،معاون خصوصی زلفی بخاری اور ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری نےکوئٹہ میں ہزارہ برادری سےملاقات کی۔ حکومتی ٹیم نے اس موقع پر  دھرنے کے شرکا سے میتوں کی تدفین کی درخواست کی اور انہیں وزیراعظم کی کوئٹہ آمد کی یقین دہانی بھی کرائی۔تاہم دھرنے کے شرکا نے وزیراعظم عمران خان کی کوئٹہ آمد تک دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا۔

معاون خصوصی زلفی بخاری نے دھرنے کے شرکا کو  یقین دہانی کروائی کہ وہ خان صاحب کویہاں لائیں گے۔وفاقی وزیرعلی زیدی نے کہا کہ  پاکستان کو نقصان پہنچانے میں بیرونی ہاتھ بھی ملوث ہے۔