پی ڈی ایم پریشان ،اپوزیشن ہر محاذ پر ناکام ہو چکی: چودھری سرور 

Jan 06, 2021 | 12:28:PM
پی ڈی ایم پریشان ،اپوزیشن ہر محاذ پر ناکام ہو چکی: چودھری سرور 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ آئندہ چیئرمین سینٹ بھی پاکستان تحریک انصاف سے ہی ہوگا. اپوزیشن ہر محاذ پر ناکامی کے بعد ’’محفوظ راستے‘‘ کی تلاش میں ہے۔ پی ڈی ایم پریشان ڈیموکر ٹیک موومنٹ بن چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  گورنر پنجاب سے رکن اسمبلی طلعت نقوی اور پارٹی وفود نے ملاقاتیں کیں ۔ اس موقع پر چودھری سرور نے کہا کہ 31 جنوری آ رہا ہے سب دیکھیں گے، اپوزیشن کے استعفے نہیں آئیں گے۔ پی ڈی ایم سیاسی طور پر زندہ رہنے کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہی ہے۔ لانگ مارچ کا اپوزیشن کا اعلان بھی آخر کار  لانگ  ہی ہو جائے گا۔ اپوزیشن کو خود ہی پتہ نہیں وہ اسمبلیوں سے استعفے کب دے گی۔ ملک دشمن عناصر پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنیکی سازشیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ملک میں امن و استحکام کیلئے سب کو ملکر کام کر نے کی ضرورت ہے۔ (ق) لیگ سمیت تمام اتحادی حکومت کیساتھ متحد کھڑے ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان اصولی اور نظر یاتی سیاست کر رہے ہیں۔ نیب سمیت تمام ادارے مکمل آزادی کیساتھ کام کر رہے ہیں۔