(24 نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنےمیں آئی ہے، سرمایہ کار سارا دن کاروبار کے حصص کی خرید و فروخت میں سرگرم رہے ۔
تفصیلات کے مطابق آج سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 430پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 3 سال کی بلند سطح 45 ہزار 80 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔