شہدا کی تدفین  کردیں۔۔جلد  تعزیت کیلئے آئوں گا:عمران خان کی درخواست

Jan 06, 2021 | 15:53:PM
شہدا کی تدفین  کردیں۔۔جلد  تعزیت کیلئے آئوں گا:عمران خان کی درخواست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم عمران خان نے  آخر کارکوئٹہ جانے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا مچھ واقعہ پر لواحقین سے تعزیت کے لئے جلد جاؤں گا۔

  عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ درخواست ہے شہدا کی تدفین کی جائے۔ شہداء کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہوں۔ کبھی بھی عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں ایسے واقعات روکنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ ہزارہ برادری کو یقین دلاتا ہوں ان کے مطالبات کا احساس ہے۔ہمارا پڑوسی فرقہ واریت کو فروغ دے رہا ہے۔

دوسری جانب سانحہ مچھ کے ورثا کا کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر چوتھے روز بھی دھرنا جاری ہے۔ لواحقین نے وزیراعظم کے آنے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔مظاہرین اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور بھی ناکام رہا، وفاقی وزیر علی زیدی، معاون خصوصی زلفی بخاری اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری وزیراعظم کی ہدایت پر رات گئے کوئٹہ پہنچے جہاں انہوں نے مغربی بائی پاس پر دھرنا دینے والوں کے ساتھ مذکرات کئے۔مذاکرات ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہے۔ دھرنے کے شرکاء نے وزیر اعظم کے آنے تک میتوں کو دفن کرنے اور دھرنا ختم کرنے سے انکار کیا۔