ایم کیوایم مردم شماری پر سنجیدہ تو بلاول کا ساتھ دے،بیرسٹر مرتضیٰ وہا ب 

Jan 06, 2021 | 17:41:PM

(24 نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کی ترقی کا بیڑا اٹھایا ہے ،سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب کا ایم کیوایم پاکستان کے رہنمائوں کو جواب ۔
تفصیلا ت کے مطا بق بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی سے ایم کیوایم پاکستان کے دوستوں کو ناراض ہونے کے بجائے پیپلزپارٹی سے اظہار تشکر کرنا چاہئے۔ کورنگی کے عوام پچھلے بتیس برسوں سے ترقی سے محروم تھے۔ کورنگی میں صرف فشرمین چورنگی نہیں بلکہ اسکے ساتھ طویل شاہراہ بھی بنائی گئی ہے۔مردم شماری سے متعلق بلاول بھٹو کے بیان پر اعتراض سمجھ سے بالا تر ہے۔ ایم کیوایم پاکستان اگر مردم شماری پر سنجیدہ ہے تو بلاول بھٹو کا ساتھ دے۔ متحد ہوکر ہی کراچی کی حقیقی مردم شماری کرائی جاسکتی ہے۔ آپ نے تیس سالوں میں کراچی میں کیا کیا دنیا جانتی ہے۔یم کیوایم پاکستان نے وفاقی حکومت کی اتحادی ہوکر کراچی کے لئے کیا کیا ؟ایم کیوایم بتائے کیا حیدرآباد یونی ورسٹی میں کلاسز شروع ہوگئیں ؟ ۔

مزیدخبریں