قاضی حسین احمدایک مدبر، نڈر، بے باک اور مخلص سیاسی رہنما تھے، اسد قیصر

Jan 06, 2021 | 17:57:PM

(24 نیوز)سپیکر قومی اسمبلی  اسد قیصر نے  کہاہے کہ قاضی حسین احمد نے ملک نظام اسلام کے نفاذ اور اتحاد بین المسلمین کے لئے گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔

تفصیلات کے مطابق  اسد قیصر  نے قاضی حسین احمد میموریل فائونڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  قاضی حسین احمد کی دینی، سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیااور کہا کہ قاضی صاحب سے میرامحبت، پیار اور احترام کا رشتہ تھا۔ زمانہ طالب علمی سے قاضی صاحب کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ قاضی صاحب ایک شفیق، مہربان، دوست اور دوسرں کا خیال رکھنے والی شخصیت تھے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا بھی قاضی حسین احمد سے گہرا تعلق تھا، ان کی شخصیت ہم سب کے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے۔
 اسد قیصرنے کہا کہ قاضی حسین احمد ایک مدبر، نڈر، بے باک اور مخلص سیاسی رہنما تھے، قاضی حسین احمد ایک گونا گوں اوصاف کے حامل شخصیت کے مالک تھے، قاضی حسین احمد صاحب جیسی شخصیات مدتوں بعد پیدا ہوتی ہیں۔، ان کی سیاسی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزیدخبریں