جمہوریت اور پارلیمنٹ کی گاڑی کو چلتے رہنا چاہئے، چودھری پرویزالٰہی 

Jan 06, 2021 | 18:02:PM
جمہوریت اور پارلیمنٹ کی گاڑی کو چلتے رہنا چاہئے، چودھری پرویزالٰہی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے صوبائی وزیر تحفظ ماحولیات بائورضوان کی ملاقات، اپنی وزارت سے متعلق کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
 تفصیلا ت کے مطا بق چودھری پرویزالٰہی کا محکمے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار، بہتری کیلئے مزید ہدایات جاری کر دیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ وقت حکومتیں گرانے یا بنانے کا نہیں، عوامی و قومی ایشوز پر فوکس کرنے کا ہے ۔جمہوریت اور پارلیمنٹ کی گاڑی کو چلتے رہنا چاہئے۔ سیاسی قوتوں کے وقار میں اضافہ اور ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کیلئے عوامی مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل بہت ضروری ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ ماحول کو بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔ صوبائی وزیر تحفظ ماحولیات بائورضوان نے کہا کہ ورلڈ بینک نے تاریخ میں پہلی بار ہماری کارکردگی سے متاثر ہو کر منصوبوں کیلئے ایڈوانس فنڈز جاری کیے ہیں۔ورلڈ بینک کے ساتھ ہمارے جتنے بھی معاہدے ہوئے ہیں ان پر عملدرآمد پر شروع کر دیا گیا ہے۔محکمے کی جانب سے آن لائن سہولت سے ہر شہری فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ چھوٹی بڑی صنعتوں کے رکے ہوئے این او سی جاری کیے گئے تاکہ صنعت کا پہیہ چلتا رہے اور بیروزگاری میں کمی آئے۔ تحفظ ماحولیات ایڈمنسٹریٹر پینلٹی اور مشاورت کی رجسٹریشن کیلئے گائیڈ لائنز کی منظوری سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب سے مشاورت جاری ہے۔