(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نوازنے بھی کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے شرکاسے میتیں دفنانے کی اپیل کر دی۔
مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ آپ ایک بے حس اور پتھر دل انسان کا انتظار نہ کریں وہ آپ کویا عوام کو جوابدہ نہیں، میری آپ سے اپیل ہے کہ اپنے پیاروں کی میتیں اللہ کے حوالے کرکے سپرد خاک کردیں۔
مریم نواز نے کہاہے کہ پوری قوم آپ کے غم میں شریک ہے،میں اورمیرے والد نوازشریف بھی بہت دکھی ہیں، اللہ شہدا کی مغفرت فرمائے،درجات بلند فرمائے اور آپ کو صبر دے۔