کراچی میں احتجاجی دھرنا،14 پروازوں کو تاخیر کا شکارہو نا پڑا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) احتجاجی دھرنے کی وجہ سے کراچی ائرپورٹ سے جانے والی پروازوں کا شیڈول متاثر ۔کراچی سے جانے والی پی آئی اے سمیت نجی ائرلائنز کی پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہوا۔صبح سے اب تک 14 پروازوں کو تاخیر کا شکارہو نا پڑا۔
تفصیلا ت کے مطا بق سیرین ائر لائنز کی کراچی اسلام آباد کی ای آر 502 ،سعودی ائر کی کراچی سے جدہ کی پرواز ایس وی 709 ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار رہیں۔ ایمرٹس ائر کی کراچی سے دبئی کی ای کے 601 آدھاگھنٹہ تاخیر سے روانہ، ائربلیو کی لاہور جانے والی پی اے 402، پی آئی اے کی گوادر کی پرواز پی کے 503 بھی آدھا گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئیں ۔پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پی کے پی 368 اور لاہور جانے والی پی کے 304ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئیں۔ ائر سیال کی لاہور جانے والی پرواز پی ایف 143 اور فلائی دبئی کی دبئی جانے پروازیں بھی آدھا گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئیں ۔پی آئی اے کی کراچی سے پشاور کی پرواز پی کے 350 آدھا گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی ۔ائرسیال کی کراچی سے لاہور کی پرواز پی ایف 141 ایک گھنٹہ 14 منٹ تاخیر سے روانہ ہوئی۔ کراچی سے سوئی کی پرواز پی کے 157 دو گھنٹے تاخیر سے 12بجے روانہ ہو ئی ۔مسافر اور ائرلائن عملے کو ائرپورٹ پہنچنے میں مشکلات درپیش ۔ ائرلائن کا فضائی عملہ اور مسافروں کے تاخیر سے پہنچنے پر پروازیں تاخیر کا شکار ہورہی ہیں۔