(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں کل موسم سرد اور خشک رہے گاجبکہ شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق موسم کا حال بتانے والے ادارے کاکہناہے کہ کے پی اور گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں کل شام بارش متوقع ہے،کے پی اور گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے،لاہور، سیالکوٹ، نارووال اور گوجرانوالہ میں صبح کے وقت دھند چھائے رہنے کی توقع ہے،خوشاب،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور ملتان میں دھند کی پیشگوئی کی گئی ہے،اس کے علاوہ بہاولپور،بہاولنگر، ڈی جی خان، خانیوال، ساہیوال، خانپور اور رحیم یار خان میں بھی دھند ہوگی۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں کل موسم سرداور خشک رہے گا،سکھر اورلاڑکانہ میں بھی کل دھند پڑنے کاامکان ہے ،ادھر بلوچستان کے بیشتراضلاع میں کل موسم سردا ور خشک رہے گاجبکہ بلوچستان کے شمالی پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا جبکہ چترال،دیر،سوات ،مانسہرہ ،ایبٹ آباد،کرم،کوہاٹ میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، چارسدہ ،مردان اور صوابی میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے، کشمیر میں موسم کل جزوی ابر آلود اور شدید سرد رہے گا۔
اسلام آباد میں موسم ابر آلود ،شمالی علاقوں میں بارش و برفباری کی پیشگوئی
Jan 06, 2021 | 18:29:PM