سوشل میڈیا پر گستاخانہ موادروکنے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

Jan 06, 2021 | 18:37:PM

(24 نیوز)وفاقی وزیر مذہبی امورپیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ اور نفرت انگیز مواد کی روک تھام کا جائزہ لینے کیلئے تمام مسالک کے مستند علما پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پیر نورالحق قادری سے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ عامر عظیم باجوہ نے ملاقات کی۔دونوں نے اس امر پر اتفاق  کیا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ موادکی روک تھام کیلئے پی ٹی اے کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
 ملاقات میں اتفاق ہوا کہ کمیٹی کے رائے کی روشنی میں مزید سفارشات پی ٹی اے کو بھجوائی جائیں گی۔ سیکریٹری جنرل او آئی سی کو وزارت خارجہ کے ذریعے خط ارسال کیا جائے گا تاکہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی روک تھام کیلئے او آئی سی کے فورم پر تمام مسلم امہ کا مشترکہ لائحہ عمل مرتب کیا جائے ۔

مزیدخبریں