(24 نیوز)لیہ میں سانحہ مچھ کے حوالے سے ڈسٹرکٹ بار میں کل ہڑتال کا اعلان۔ صدر ڈسٹرکٹ بار عبدالستار علوی نے کل بار میں ہڑتال کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
تفصیلا ت کے مطا بق صدر بار نے کہا ہے کہ سانحہ مچھ کے شہداءکو انصاف فراہم کیا جائے۔یاد رہے کہ مچھ میں ہزارہ برا دری کے گیا رہ افرا د کو قتل کر دیا گیا تھا۔شہداءکے لواحقین نے دھرنا بھی دے رکھا ہے۔
لیہ،سانحہ مچھ کے حوالے سے ڈسٹرکٹ بار میں کل ہڑتال
Jan 06, 2021 | 19:02:PM