الیکشن کمیشن کا فارن فنڈنگ کیسزجلد نمٹانے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) الیکشن کمیشن کا فارن فنڈنگ کیسزکی کارروائی تیزکرنےکافیصلہ کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ غیر ملکی فنڈنگ کیسز میں سکروٹنی کا عمل جلد نمٹایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجاکی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں چیف الیکشن کمشنرکوفارن فنڈنگ کیسزپربریفنگ دی گئی،چیف الیکشن کمشنر نے اسکروٹنی میں تاخیرپرتشویش کااظہار کیا اور ہدایت کی کہ اسکروٹنی کمیٹی ہفتے میں 3 باراجلاس بلائے اور جلد معاملات نمٹائے،اس موقع پر سکروٹنی کمیٹی کی طرف سے بتایا گیا کہ فریقین کے وکلا پیش نہیں ہوتے جس وجہ سے معاملات نمٹانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ الیکشن کمیشن کو سکروٹنی کمیٹی کے سربراہ ارشد خان نے پی ٹی آئی، ن لیگ، پیپلز پارٹی کے خلاف فنڈنگ کیسز پر بریفنگ دی ۔