اسلامیہ یونیورسٹی نے بہار سیشن میں داخلوں کا آغاز کر دیا

Jan 06, 2021 | 19:18:PM
اسلامیہ یونیورسٹی نے بہار سیشن میں داخلوں کا آغاز کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)اسلامیہ یونیورسٹی نے بہار سیشن میں داخلوں کا آغاز کر دیا، بہاول پور، بہاولنگر ، رحیم یار خان کیمپسز میں بی ایس کے80مارننگ اور ایوننگ پروگراموں میں داخلے شروع ہو گئے۔
 تفصیلا ت کے مطا بق یونیورسٹی کے عباسیہ کیمپس میں مرکزی ایڈمیشن سیل ورابطہ دفتر قائم کر دیا گیا ۔دور افتادہ علاقوں کے طلباء وطالبات اور والدین کی سہولت کے لیے رحیم یار خان اور بہاولنگر کیمپس میں بھی داخلہ کیمپ کھولے گئے ۔مراکز میں داخلوں سے متعلق معلومات و رہنمائی، آن لائن اپلائی کرنے سے متعلق سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ڈائریکٹر اکیڈمکس اس سیشن میں ماسٹرز اور ایم فل کے داخلے تاحال شروع نہیں کیے گئے۔