پی ڈی ایم تحریک تنزلی کے آخری مراحل میں داخل ہو چکی، شبلی فراز

Jan 06, 2021 | 19:56:PM

(24 نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ بنوں جلسے میں پی ڈی ایم کی " سی درجے" کی شریک قیادت اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کی تحریک تنزلی کے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فرازنےپی ڈی ایم کے بنوں میں ہونیوالے جلسے کے رد عمل میں ٹویٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسوں میں عوام کی عدم شرکت نے مرکزی قیادت کو دلبرداشتہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے جلسے ، جلسیوں اور ریلیوں میں تبدیل اور قیادت "بی سے سی" درجے تک آ پہنچی ہے۔

مزیدخبریں