سانحہ مچھ کے خلاف گوجرانوالہ میں احتجاجی ریلی

Jan 06, 2021 | 20:10:PM

(24 نیوز)سانحہ مچھ کے خلاف گوجرانوالہ میں بھی احتجاجی ریلی، مظاہرین کی سانحہ مچھ کے متاثرین کے حق میں اور حکومت کے خلاف شدیدنعرے بازی۔
تفصیلا ت کے مطا بق مظاہرین نے ہاتھوں میں پینا فلیکس اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ ریلی میں مردوں کے ساتھ خواتین کی بھی بڑی تعداد شریک ہو ئی ۔ ریلی امام بارگاہ گلستان معرفت سے پرانے ریلوے اسٹیشن تک نکالی گئی۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ سانحہ مچھ کے متاثرین کو انصاف ملنے تک احتجاج جاری رہے گا، وزیر اعظم متاثرین کے لواحقین کے دکھ میں شریک ہوں اور انکو انصاف دلوائیں۔

مزیدخبریں