الیکشن کمیشن کا پنجاب حکومت کو 15 دنوں کے اندر بلدیاتی انتخابات کی تا ریخوں سے آگاہ کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات التوا کرنے کی حکومت پنجاب کی درخواست مسترد کردی۔ الیکشن کمیشن کا پنجاب حکومت کو 15 دنوں کے اندر بلدیاتی انتخابات کی تا ریخوں سے آگاہ کرنے کا حکم۔
تفصیلا ت کے مطا بق پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات کورونا وبا کے باعث ملتوی کرنے کی درخواست کی جو الیکشن کمیشن نے مسترد کردی ۔پنجاب حکومت لوکل گورنمنٹ کے انتخابات کے انعقاد میں سنجیدہ نہیں،الیکشن کمیشن کا پنجاب حکومت پر اظہار برہمی۔ حکا م کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں ضمنی الیکشن ہورہے ہیں، تو بلدیاتی الیکشن کیوں نہیں، پنجاب حکومت کا بلدیاتی انتخابات کے التواء کے عذر کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت 15 دنوں کے اندر انتخابات کی تاریخوں سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے۔