(24 نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹ کوسنگدلی اور بے حسی کی انتہا قرار دےدیا،ان کاکہناہے کہ ایسے سنگدل مسلط کردہ وزیراعظم سے کسی اچھائی کی کوئی توقع نہیں رکھی جاسکتی ہے۔
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ عمران صاحب ٹویٹ نہ جاری کریں، مقتولین کے لواحقین کے پاس بلوچستان جائیں ،چار دن ہوگئے مظلوم سڑک پر میتیں رکھ کر بیٹھے ہیں لیکن عمران صاحب وہاں جانے پر تیار نہیں ۔
ان کاکہناتھا کہ یہ رویہ عمران صاحب کی بے حسی، سنگدلی، مجرمانہ لاپرواہی کا مظہر ہے ،ٹویٹ سے قومی حکمت عملی تیارہوگی اور اس سنگدلی اور بے حسی کا مظاہرہ ہوگا تو مستقبل میں بھی ایسے سانحات روکنا ممکن نہیں ،وزرا بھیج کر پوچھاجارہا ہے کہ وزیراعظم کے آنے سے کیا فائدہ ہوگا؟۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ کوئی شرم کریں یہ مقتولین سے بھی این آر او مانگ رہے ہیں جو شرمناک ، افسوسناک اور قابل مذمت ہے، آٹا،چینی، دوائی، بجلی، گیس ووٹ چوروں نے ملک کا نقصان تو کردیا لیکن یہ اپنے رویوں سے مظلوموں کے زخموں پر نمک پاشی بھی کررہے ہیں ۔
سنگدل وزیراعظم سے کسی اچھائی کی توقع نہیں ، مریم اورنگزیب کا عمران خان کے بیان پر ردعمل
Jan 06, 2021 | 20:18:PM