افسرتحقیقات کو میرٹ پر منطقی انجام تک پہنچائیں، چیئرمین نیب

Jan 06, 2021 | 20:37:PM

(24 نیوز)چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے کہاہے کہ نیب افسروں کو اپنی تمام تر توانائیاں تحقیقات کو میرٹ،شفافیت اور قانون کے مطابق بلا تفریق منطقی انجام تک پہنچانی چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی صدارت میں نیب کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا،اجلاس میں نیب کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ،اجلاس میں احتساب عدالتوں میں نیب کے زیر سماعت ریفرنسز کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ نیب کے آپریشنز اور پراسیکیوٹرز پوری تیاری کے ساتھ قانون کے مطابق کیسز کی پیروی کریں گے، چیئرمین نیب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نیب ملک سے بد عنوانی کے خاتمہ کیلئے انتہائی سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے، نیب کی کارکردگی کو معتبر قومی اور بین الا قوامی اداروں نے سراہا ہے، جاوید اقبال نے کہاکہ نیب افسروںکو اپنی تمام تر توانائیاں تحقیقات کو میرٹ،شفافیت اور قانون کے مطابق بلا تفریق منطقی انجام تک پہنچانی چاہئے۔

مزیدخبریں