پیر امیر علی شاہ جیلانی کی بلا مقابلہ کامیابی کا امکان،پیپلز پارٹی نے این اے 221 میں امیدوا ر نامزد کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 221 تھرپارکر کے لئے پیر امیر علی شاہ جیلانی کو اپنا نامزد کردیا ۔تھرپارکر کی مقامی قیادت کی سفارش پر پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ۔
تفصیلا ت کے مطا بق فریال تالپور ،سہیل انور سیال اور قاسم سراج سومرو کی جیلانی ہاﺅس آمد، تینوں رہنماﺅں نے پیر نور محمد شاہ جیلانی کے انتقال پر تعزیت کی ۔فریال تالپور نے تعزیت کے بعد پارٹی ٹکٹ دیا ۔سابق رکن قومی اسمبلی پیر نور محمد شاہ جیلانی کے انتقال کے باعث نشست خالی ہوئی تھی۔یا د رہے کہ پیر نور محمد شاہ جیلانی کورونا سے زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔ سید امیر علی شاہ جیلانی پیر نور محمد شاہ جیلانی کے بڑے صاحبزادے ہیں۔ این اے 221 پرضمنی انتخابات 21 فروری کو ہونگے ۔پیر امیر علی شاہ جیلانی کی بلا مقابلہ کامیابی کا امکان ہے۔