(24 نیوز)وائے ڈی اے پاکستان کی ملک بھر میں ہڑتال اور احتجاج کی دھمکی کام کر گئی، پولیس کی جانب سے فارن میڈیکل گریجوایٹس موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹرذیشان نور کو رہا کر دیا گیا، پولیس کی جانب سے گرفتار کئے گئے دیگر ڈاکٹرز و طلبا کو بھی رہا کر دیا گیا ،وائے ڈی اے پاکستان کی جانب سے فیصلے کا خیر مقدم کیاگیا۔
وائے ڈی اے کاکہناہے کہ ہماری لڑائی پولیس نہیں بلکہ ہزاروں بچوں کا مستقبل داؤ پر لگانے والے پی ایم سی کےخلاف ہے، جب تک فارن میڈیکل گریجوایٹس کو انصاف نہیں ملتا ڈاکٹرز چین سے نہیں بیٹھیں گے، وائے ڈی اے نے کہاکہ حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کے اوچھے ہتھکنڈے اپنائے گئے تو ڈاکٹرز یکجان ہوکر مزاحمت کریں گے۔
وائے ڈی اے کی دھمکی کام کر گئی، فارن میڈیکل گریجوایٹس موومنٹ کے چیئرمین رہا
Jan 06, 2021 | 21:14:PM