پاکستانی لاوارث قوم بن گئی، سراج الحق

Jan 06, 2021 | 21:30:PM

 (24 نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں میرٹ اور انصاف کاہر روز قتل ہورہا ہے، والدین کئی دنوں سے اپنے بیٹوں کی لاشیں سڑک پر رکھ کر بیٹھے ہیں کہ حکومت انصاف دے  لیکن وزیر اعظم ایک گھنٹے کا سفر کرنے کو تیار نہیں ۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینٹرسراج الحق نے سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قاضی حسین احمد ایک فرد نہیں جہدوجہد کا نام ہے جو جاری ہے، ان کے ظاہر اور باطن میں کوئی فاصلہ نہیں تھا۔ وہ رنگ اور نسل سے بالاتر شخصیت تھے۔ انھوں نے افغان طلباکو جہدوجہد کے لئے آمادہ کیا تو اس وجہ سے روسی سامراج قبرستان بن گیا ۔سب مغرب اور مشرق میں ایک ہیں اس وقت ایک اسلامک گلوبل مارچ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب ہم اپنے دارلحکومت کو دارلخلافہ کا نام دیتے ہیں تو دشمن اس سے ڈرتا ہے۔ قیادت وہ ہونی چاہیے جسے اللہ تعالی نے فہم سے نوازا ہو اور ڈٹنے والا ہو۔ میں نے قاضی حسین احمد کو رات کے اندھیروں اور دن کی روشنی میں دیکھا ہے، ان کی زندگی میں لوگ پتھروں سے استقبال کرتے ہیں اور رحلت فرمانے کے بعد پھول برساتے ہیں۔ قاضی حسین احمد مایوس انسان نہیں تھے بلکہ پوری امت کو ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنانا چاہتے تھے۔
 سینٹرسراج الحق کا کہنا تھا کہ دشمن کی گولی سنی ، شیعہ بریلوی کو نہیں دکھتی اگر دشمن اور خطرہ بڑا ہے تو ہمیں ایک ہونے کی ضرورت ہے۔ اس ملک پر ایسٹ انڈیا کمپنی کے غلامی کے ساتھ ایک تسلسل سے موجود ہیں جو امریکہ اور ورلڈ بینک کو دیکھتے ہیں ۔یہ کابل اور اسلام آباد میں اسلامی حکومت نہیں چاہتے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان آپ کا گھر ہے اس وقت اس گھر کو آگ لگی ہے، کئی دنوں سے لوگوں نے گیارہ لاشیں سڑک پر رکھی ہیں کہ حکومت انصاف دے ۔وزیر اعظم ایک گھنٹے کا سفر کرنے کو تیار نہیں ہے۔ پاکستان اس وقت ایک اندھا کنواں بن چکا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے،قوم لاوارث بن گئی ہے ۔ میرٹ اور انصاف کا ہر روزقتل ہورہا ہے۔ تمام مسائل کا ایک ہی علاج ہے کہ قوم ایمان اور نظام دونوں کو بدلے۔

مزیدخبریں