پی ڈی ایم کا بیانیہ جھوٹ پر مبنی ہے،اعجا ز چو دھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بیت المال پنجاب کی طرف سے مستحق افراد میں امدادی چیک تقسیم ،پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری سے مینارٹی وفد نے ملاقات بھی کی۔
تفصیلا ت کے مطا بق اعجازاحمدچوہدری نے کارکنوں اور عہدیداروں سے خطاب میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا وعدہ ہے کہ انشاءاللہ آئندہ ملک میں کوئی غریب بھوکا نہیں سوئے گا ۔حکومت کی تمام پالیسیاں ریاست مدینہ کی عکاس ہیں ۔پی ٹی آئی کی اڑھائی سالہ حکومت میں کسان، زمیندار اور کاشتکار کو فصلوں میں ریکارڈ منافع ہوا ہے۔ حکومت کی موثر پالیسیوں کی وجہ سے کسان طبقہ خوشحال ہوا ہے ۔کسان کی خوشحالی پاکستان کی خوشحالی کے مترادف ہے۔ حکومت نے 70 لاکھ خاندانوں میں احساس پروگرام کے تحت سوادوارب براہ راست عوا م میں تقسیم کئے ۔ پی ڈی ایم کا بیانیہ جھوٹ پر مبنی ہے، اپوزیشن کوپاک فوج پر حملے اور عوام کو اکسانے کی سازشوں کی اجازت نہیں دیں گے۔اس موقع پر کوآرڈینٹیر این اے 133 وائس چیئرمین ماڈل ٹاو¿ن میاں ثاقب محبوب، اظہرعادل،آصف بھٹی، سفیہ جیکسن، ندیم شاکر، سہیل آصف کھوکھر، وسیم بھٹی، سیمسن بھٹی، طارق سعادت، مبارک گل، سلیم گل سمیت دیگر کارکن اور عہدیدار موجودتھے۔