پاکستان انٹرا افغان مذاکرات کا خیر مقدم کرتا ہے،ترجمان دفتر خارجہ 

Jan 06, 2021 | 23:13:PM

(24 نیوز)ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان انٹرا افغان مذاکرات کے دوسرے راونڈ کا خیر مقدم کرتا ہے، دونوں ٹیموں نے گذشتہ ماہ قواعد و ضوابط کو حتمی شکل دے کر نمایاں پیشرفت کی ہے، اب اہم معاملات پر بات چیت کرنے کے لئے دوبارہ معاہدہ کیا ہے۔ 
تفصیلا ت کے مطا بق دفتر خا رجہ کی طرف سے جا ری بیا ن میں کہا گیا ہے کہ سال 2020 میں افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں خاطر خواہ پیشرفت دیکھنے میں آئی ، ہم امید کرتے ہیں کہ مذاکرات کرنے والی دونوں ٹیمیں کھلے دل کے ساتھ مشغول رہیں گی ۔امن کے اس تاریخی موقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے صبر ، تدبر اور استقامت کا مشاہدہ کریں گی۔افغانستان میں پائیدار امن و استحکام کیلئے مذاکرات میں نرمی کا مظاہرہ کریں ۔ پاکستان کے تعمیری کردار اور افغان امن عمل میں پیش رفت کو عالمی برادری نے تسلیم کیا ہے۔

مزیدخبریں