بنوں میں پی ڈی ایم جلسے کیلئے مرکز صحت کو کچن میں تبدیل کرنے پر 10 اہلکار معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے بنوں میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے جلسے کےلئے بنیادی مرکز صحت کو کچن میں تبدیل کرنےکا نوٹس لے لیا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے بنیادی مرکز صحت کی خاتون میڈیکل آفیسر سمیت 10اہلکار معطل کردیئے۔واقعے کی تحقیقات کیلئے ڈپٹی ڈی ایچ او بنوں کی سربراہی میں 2 رکنی انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ سرکاری ہسپتال کسی کے مہمانوں کی خاطر تواضع کیلئے نہیں ہے، سرکاری عمارتوں کو سیاسی مقاصد کےلئے استعمال کرنے کی اجازت دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔