کورونا ویکسین نہ لگوانے پر ٹینس کے نمبر ون کھلاڑی مشکل میں پھنس گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)دنیا کے ٹینس کے نمبر ون کھلاڑی کوروناکی ویکسین نہ لگوانے کی وجہ سے مشکل میں پھنس گئے ۔آسٹریلیا نے کورونا کے سخت قوانین کو پورا نہ کرنے پرویز ا منسوخ کرکے انہیں ڈی پورٹ کردیا ۔
یہ بھی پڑھیں:محمد حفیظ کی ریٹائرمنٹ ۔۔۔شاہد آفریدی نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن میں شرکت کیلئے آسٹریلیا پہنچے تو میلبرن ائیر پورٹ حکام نے سربین ٹینس اسٹار کو ویکسین سے استثنیٰ اور غلط ویزا کی بنیاد پر داخلے سے روک دیا۔ٹینس اسٹار سے میلبرن ائیر پورٹ پر ویزے کے حوالے سے 8 گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی تاہم بعد میں ٹینس کھلاڑی کا ویزا منسوخ کردیا گیا ۔ نوواک جوکوچ کو میلبورن سے ہی واپس بھیج دیا گیا ۔
نوبار آسٹریلین اوپن چیمپئن شپ جیتنے والے نوواک جوکووچ ویزا منسوخ ہونے کے بعد اپنے 2021 کے ٹائٹل کا دفاع نہیں کر سکیں گے۔آسٹریلیا کے وزیر صحت گریک ہنٹ کا کہنا تھا کہ یہ کھلاڑی پر ہے کہ وہ اس پر اپیل کرنا چاہتے ہیں یا نہیں، لیکن ویزا منسوخ ہونے پر ملک چھوڑنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:محمد حفیظ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان