100 سے زائد خواتین کی لاشوں کا ریپ۔۔ظالم درندے کو عدالت نے بڑی سزا سنا دی

Jan 06, 2022 | 09:56:AM
برطانیہ، پولیس،عدالت،ملزم،سزا،جیل
کیپشن:  ظالم شخص حراست میں ہے(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دنیا میں ایسے بے شمار پاگل اور خطرناک مجرم پائے جاتے ہیں جن کے بارے میں سن کر لوگ دنگ رہ جاتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق  یہ افسوسناک واقعہ برطانیہ  میں پیش آیا جہاں  ایک شخص نے 100 سے زائد  خواتین کی لاشوں کا ریپ کیا۔ اس کے علاوہ اس نے 2 زندہ لڑکیوں کی عصمت دری کر کے انہیں دردناک طریقے سے قتل کر دیا۔ظلم شخص 10 سال تک ہسپتالوں میں گھس کر مردہ خواتین کے ساتھ زیادتی کرتا رہا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس شخص نے 9 سالہ لڑکی اور  16 سالہ لڑکی کی لاش کے ساتھ جنسی تعلقات کی ویڈیو ریکارڈ کی تھی۔  پولیس کے پاس 1987 میں ہونے والی دونوں اموات سے متعلق ڈی این اے کے نمونے بھی تھے۔  شک ہونے پر پولیس گزشتہ سال دسمبر میں تفتیش کے دوران ڈیوڈ کے گھر پہنچی تو انہیں اس کے کمپیوٹر سے چونکا دینے والی ویڈیوز ملی تھیں۔ جب  ملزم ڈیوڈ کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا گیا تو معلوم ہوا کہ اس نے دونوں لڑکیوں کو قتل کیا تھا،ڈیوڈ کے سامان کی تفتیش کے بعد پولیس کو اس کا شناختی کارڈ بھی ملا۔ اس نے ٹیکنیکل سپروائزر کے طور پر کام کیا اور لاش کے ساتھ ویڈیوز کو الگ ریکارڈ کے طور پر رکھتا تھا، کمپیوٹر ویڈیوز نے پولیس کے سامنے بڑے راز کو لاکر کھول دیا۔

گزشتہ روز پولیس نے ملزم کو جب عدالت میں پیش کیا گیا کہ توپولیس نے تمام ثبوت عدالت میں جمع کرا دیئے،عدالت نے ملزم کو عمر قید کی سزا سناتے ہوئے کہا کہ یہ ظالم شخص جیل میں ہی مر جائے گا، عدالت یہ جان کر بھی دنگ رہ گئی کہ اس شخص نے ہسپتال میں 100 سے زیادہ لاشوں کے ساتھ زیادتی کی۔

یہ بھی پڑھیں4 دن تک سرکاری ہسپتال کی لفٹ میں خاتون پھنسی رہی.دروازہ کھلا تو دیکھ کر سب دنگ رہ گئے