پسند کی شادی کیلئے نوجوان کا انوکھا طریقہ۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں مقیم مسلمان نوجوان نے پسند کی شادی کے لیے انوکھا طریقہ اختیار کرتے ہوئے شاہراہ پر بل بورڈ نے لگا دیا جس پر لکھا تھا کہ مجھے ارینج میرج سے بچاؤ۔
شادی زندگی کا سب سے اہم فیصلہ ہوتا ہے جس سے صرف دو اشخاص یا دو خاندان نہیں بلکہ آنے والی پوری ایک نسل جڑی ہوتی ہے۔ اس لیے سیانے کہتے ہیں کہ یہ فیصلہ بہت سوچ بچار کے بعد کیا جانا چاہیئے۔
you have to respect the hustle.
— Hamzah (@hamzah2506) January 2, 2022
marriage CVs are the past. marriage billboard ads are the future.https://t.co/2YmxlTPCdb pic.twitter.com/Ul6IYHywCP
شادی گھر والوں کی پسند سے یعنی ارینج میرج ہونی چاہیئے یا پھر اپنی پسند یعنی لو میرج ہو۔۔۔ کامیابی کا تناسب کیا رہے گا اس کے بارے میں سب کی اپنی اپنی رائے ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سکول بند ہوں گے یا نہیں؟ ۔۔عدالتی حکم جاری
برطانیہ میں ایک نوجوان نے پسند کی شادی کا انتخاب کیا لیکن اب تک ان کی ’’دلی مراد‘‘ پوری نہیں ہوسکی جس پر نوجوان نے ایک انوکھا قدم اُٹھا کر سب کو حیران کردیا۔ من پسند بیوی کی تلاش کے لیے نوجوان نے ایک بڑا بل بورڈ نصب کیا جس میں لکھا تھا کہ مجھے ارینج میرج سے بچاؤ۔ بل بورڈ میں نوجوان کی مسکراتی ہوئی تصویر بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:میٹرک سپیشل امتحانات کے نتائج کی تاریخ کا اعلان
29 سالہ نوجوان نے بل بورڈ پر اپنی ویب سائٹ کا ایڈریس دیا جو انہوں نے شریک حیات کی تلاش کے لیے بنائی ہے اور جس کا نام ’’فائنڈ مالک اے وائف‘‘ یعنی مالک کے لیے دلہن ڈھونڈیں۔محمد مالک نے بتایا کہ وہ ایک ایسی مسلمان لڑکی سے شادی کرنا چاہتے ہیں جس کی عمر 20 سے 25 کے درمیان ہو اور وہ دین کے بارے میں علم رکھتی ہو۔
نوجوان کا کہنا ہے کہ اس بل بورڈ کے بعد مجھے کئی پیغامات موصول ہوئے ہیں اور مجھے امید ہو چلی ہے کہ اس ترکیب سے کام بن جائے گا۔