جہاز میں شراب پارٹی ۔۔ٹھمکے ۔۔ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اومی کرون کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر دنیا بھر میں جہاں سخت ترین پابندیاں لگائی جارہی ہیں وہیں کئی جگہ پر سخت ترین خلاف ورزیاں بھی سامنے آرہی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:بارشوں کانیا سلسلہ کل سے شروع۔۔ کب تک رہیگا؟ اہم خبر جانیے
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہوائی جہاز میں بیٹھے مسافر بغیر ماسک بغیرسماجی فاصلے کے پارٹی انجوائے کرتے نظر آرہے ہیں۔ کئی لوگ شراب پی کر ہوائی جہاز میں ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔جبکہ کچھ لوگ سگریٹ نوشی سے بھی کرتے نظر آرہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ طیارہ مونٹریال، کینیڈا سے میکسیکو کے شہر جا رہا تھا۔جس میں لوگوں کو پارٹی کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب کینیڈا میں کورونا کیسز میں آئے روز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔
Des influenceurs québécois risquent des amendes salées et d’être bannis de compagnies aériennes après avoir enfreint des règles de l’aviation durant un gros party qui a dérapé à bord d’un vol pour Cancún. #covid #polqc
— Francis Pilon (@FrancisPilon_) January 4, 2022
Extrait de la fête ci-dessous ????https://t.co/nGfRjY8uOj pic.twitter.com/kBzZwfp4EQ
اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پراس پر شدیدتنقید کی جارہی ہے ۔سوشل میڈیا پر لوگ اس بات پر تنقید کرتے نظر آرہے ہیں کہ ایسی صورتحال میں لوگوں کو محتاط رہنا چاہئے ۔جبکہ کنیڈا کے وزیرنے اس ویڈیو کی تحقیقات کا حکم بھی دیدیا ہے محکمے ٹرانسپورٹ کے مطابق پرواز میں سوار مسافروں کو پانچ ہزار ڈالر تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا کے وار تیز ۔۔۔مثبت کیسز کی شرح 2.32فیصدہوگئی