سلمان خان کو شادی کی آفر کی تو کیا جواب ملا؟؟اداکارہ کا انکشاف

Jan 06, 2022 | 12:24:PM

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکار سلمان خان اکثر میڈیا کی زینت بنی رہتی ہے ۔ دبنگ خان کے مداح بھی ان کی شادی کے حوالے سے متجسس نظر آتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:جہاز میں شراب پارٹی ۔۔سگریٹ نوشی ۔۔ڈانس ۔۔ویڈیو وائرل
گزشتہ روز سلمان خان کی سابق گرل فرینڈاور اداکارہ سومی علی نے انکشاف کیا کہ "میں ہندی فلمیں دیکھا کرتی تھی ۔” میں نے پیار کیا“دیکھنے کے بعد مجھے سلمان سے پیار ہو گیا تھا۔ میں نے ایک رات ایک خواب دیکھااور اس کے بعد میں نے ہندوستان جانے کا فیصلہ کرلیا حالانکہ یہ ایک مضحکہ خیز بات تھی میں ممبئی جاوں اور سلمان خان سے شادی کرلوں مگر میں نے اس کو خدا کی طرف سے پیشگوئی سمجھا ۔سومی نے مزید بتایا کہ میں نے تیاری کی اور اپنی ماں کو بتایا کہ میں سلمان خان سے شادی کرنے ممبئی جارہی ہوں ۔ 
 سومی نے مزید کہا کہ ہم نیپال جا رہے تھے۔ میں اس کے پاس بیٹھی تھی ۔ میں نے سلمان خان سے کہا میں تم سے شادی کرنے آئی ہوں ۔۔سلمان خان نے جواب دیا 'میری ایک گرل فرینڈ ہے۔' میں نے کہا اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا میں تم سے پیارکرتی ہوں ۔
یہ بھی پڑھیں :دیپکا کے پرپوز کرنے پر سلمان خان کا ایسا جواب کہ سب ہنسنے پر مجبور ہو گئے۔۔ ویڈیو وائرل

مزیدخبریں