حامد یار ہراج نئے صوبائی وزیر مقرر۔۔ کل حلف اٹھائینگے

Jan 06, 2022 | 13:23:PM
حامد یار ہراج نئے صوبائی وزیر مقرر
کیپشن: حامد یار ہراج فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےحامد یار ہراج کو صوبائی وزیر مقرر کردیا۔حامد یار ہراج خانیوال سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے ہیں۔ ان کا حلف کل گورنر پنجاب لیں گے۔

 پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی سردار حامدیارہراج کی صوبائی کابینہ میں شمولیت کی اطلاعات سے  ان کے صوبائی حلقہ206 پی  پی -205پی پی اور خانیوال شہر میں خوشی کی لہردوڑ گئی ۔ خانیوال  سے ہراج خاندان شروع سے قومی  سیاست میں اہم کردار ادا کرتا چلاآیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:بارشوں کانیا سلسلہ کل سے شروع۔۔ کب تک رہیگا؟ اہم خبر جانیے

سردار حامد یار ہراج کے والدسردار اللہ یار ہراج نے 1993ء کے الیکشن میں جونیجو گروپ  کی طرف سے حصہ لیا تھا اور اور این اے 157 پر قومی اسمبلی کا الیکشن  جیت کر ایم این اے بنے تھے۔ ان کے بھائی سابق ضلع ناظم خانیوال سردار احمد یار ہراج  وزیراعظم معائنہ کمیشن کے چیئر مین ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:میٹرک سپیشل امتحانات کے نتائج کی تاریخ کا اعلان