(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کیلئے فرنچائز پشاور زلمی نے نئی کٹ متعارف کروادی۔
پشاور زلمی نے اپنے مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ویڈیو شیئر کی جس میں ٹیم کے کھلاڑیوں نے نئی کٹ زیب تن کر رکھی ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ انتظار ختم ہو گیا کیونکہ فرنچائز نے 27 جنوری سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے لیے نئی کِٹ کی نقاب کشائی کردی۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا ویکسین نہ لگوانے پر ٹینس کے نمبر ون کھلاڑی مشکل میں پھنس گئے
ویڈیو میں آل راؤنڈر شعیب ملک سمیت، حسین طلعت، حیدر علی، کامران اکمل، عثمان قادر اور وہاب ریاض کو نئی کٹ پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بارشوں کانیا سلسلہ کل سے شروع۔۔ کب تک رہیگا؟ اہم خبر جانیے
نئی کٹ میں پشاور کے روایتی ڈیزائن کو شامل کیا گیا، اس کے ساتھ پشاور اور خیبر پختونخوا کے مقامات اسلامیہ کالج، گھنٹہ گھر پشاور، درہ خیبر اور کے ٹو کو نمایاں کیا گیا ہے جبکہ پاکستان کے قومی جانور مارخور کو بھی شرٹ پر پرنٹ کیا گیا۔