(24 نیوز) فنانس ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری کے معاملے پر حکومت نے 10 جنوری کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اسلام آباد میں مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جنوری کی شام 4 بجے بلانے کی سمری بھجوا دی ، قومی اسمبلی اجلاس میں فنانس ایکٹ ترمیمی بل پیش کیا جائیگا، اجلاس میں سینیٹ کی فنانس ایکٹ ترمیمی بل پر تجاویز کو زیر غور لایا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت قوم اور عام آدمی کی بہتری کے لئے قانون سازی کا عمل رکنے نہیں دے گی، اپوزیشن کو دعوت ہے کہ وہ قانون سازی میں عملی طور پر حصہ لے، ایوان میں نعرے بازی سے اپوزیشن قانون نہیں بنا سکتی، قانون سازی پر مذاکرات کے لئے دروازے کھلے ہیں، قانون سازی اپوزیشن کے ہنگامہ آرائی سے نہیں رکنے دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: حامد یار ہراج نئے صوبائی وزیر مقرر۔۔ کل حلف اٹھائینگے