ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر اضافہ، انٹر بینک میں ڈالر 41 پیسےمزید مہنگا ہو گیا۔
انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں41 پیسےاضافہ ہوا اور نئی قیمت 177.15 روپے ہو گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today: https://t.co/ErCHD1r7D5 pic.twitter.com/g0CwrzV9Xk
— SBP (@StateBank_Pak) January 5, 2022
یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 7 ۔۔ پشاور زلمی نے نئی کٹ متعارف کروا دی
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ڈالر گزشتہ روز 176.74 روپے پر بند ہوا تھا، تاہم کاروباری ہفتے کے آخری روز کے دوران انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 41 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 176 روپے 74 پیسے سے بڑھ کر 177 روپے 15 پیسے ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی