موجودہ حکومت عوام دشمن، لوگ نجات چاہتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ پاکستان اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے، پاکستان کی تاریخ میں ایسے معاشی حالات نہیں دیکھے ،موجودہ حکومت عوام دشمن ہے،حکومت نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا لیکن عوام سے روز گار چھینا،عوام تحریک انصاف کی حکومت سے نجات چاہتے ہیں ۔
بلاول بھٹو زرداری کاکہناتھاکہ پیپلزپارٹی عوام کے اصل مسائل جانتی ہے،مہنگائی کی وجہ سے آج پاکستان کی عوام بہت مشکل میں ہیں،معاشی حالات کی وجہ سے لوگوں کا گزاراکرنا مشکل ہوگیا ہے،انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے منشورمیں سارے مسائل کا حل ہے،پیپلزپارٹی کا منشور عوام دوست منشور ہے،یہ حکومت غریب دشمن اور عوام دشمن ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت وعدے کے باوجود لوگوں کو چھت فراہم نہ کر سکی، اس کا لوکل باڈیز کا نظام ہے اس میں پیپلزپارٹی نے اختیار دیئے ، چھینے نہیں ہیں ،ہم چاہتے ہیں صوبوں کو ان کے حقوق دیئے جائیں ،اسلام آباد میں لوکل باڈیز کا نظام قانون کے مطابق ہو،مراد علی شاہ نے سندھ میں لوکل باڈیز کا نظام دیا ہے،پنجاب میں لوکل باڈیز کا نظام سندھ کی طرح ہونا چاہئے،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میئرز کو اختیارات دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: یااللہ خیر!! شہر میں زور دار دھماکہ۔۔۔