اداکارہ صبور علی کی اپنے ہونے والے شوہر کیساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل 

Jan 06, 2022 | 17:58:PM

(ویب ڈیسک)اداکارہ صبور علی کی اپنے ہونے والے شوہر علی انصاری کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق اداکار ہ صبور علی اور اداکار علی انصاری کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے، گزشتہ روز دونوں کی مایوں کی تقریب ہوئی جس میں بڑی تعداد میں ساتھی اداکاروں نے شرکت کی اور تقریب کو چار چاند لگا دیئے.

اداکارہ صبور علی اور علی انصاری نے بھی ڈانس کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، مداحوں کی جانب سے دونوں کی ویڈیو کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یااللہ خیر!! شہر میں زور دار دھماکہ۔۔۔

مزیدخبریں