بلاول بھٹو کا پی ڈی ایم سے پہلے حکومت کیخلاف لانگ مارچ کا اعلان

Jan 06, 2022 | 19:44:PM

(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم سے پہلے لانگ مارچ کا اعلان کردیا،مارچ کا آغاز مزار قائد کراچی سے 27 فروری کو ہوگا ۔انہوں نے حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں فوری اور شفاف انتخابات ضروری ہیں۔لاہور میں سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آج کی بیٹھک میں ملکی صورت حال اور حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ طالبان سے خفیہ مذاکرات، ملک میں جاری مہنگائی اور سٹیٹ بینک کی خود مختاری جیسے اقدامات پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: یااللہ خیر!! شہر میں زور دار دھماکہ۔۔۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے 7 سال تک غیر ملکی فنڈنگ کو چھپایا اور اس کو پیسے کو جمہوری جماعتوں کے خلاف سازشوں میں استعمال کیا جو قابلِ مذمت ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان اس معاملے پر سخت ایکشن لے۔انہوں نے کہا کہ ہماری معاشی خود مختاری کا سودا کیا جا رہا ہے، جس کے بعدسٹیٹ بینک آف پاکستان آئی ایم ایف کو جواب دے گا۔بلاول کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں تاریخی مہنگائی اور بے روزگاری ہے، حکومت سے نجات کیلئے صاف اور شفاف انتخابات ناگزیر ہیں، سی ای سی نے منشور اور الیکشن کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
بلاول بھٹو نے حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مارچ کا آغاز مزار قائد کراچی سے 27 فروری کو ہوگا اور ہمارا قافلہ اسلام آباد پہنچے گا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے ملک میں فوری شفاف انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملکی مسائل کا حل صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے، ہم نے ماضی میں بھی ملک کو بحران سے نکالا اور آئندہ بھی نکالیں گے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آج ا±س شہر سے حکومت کے خاتمے کی تحریک شروع کریں گے جہاں پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی گئی، حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کیا، جسے جلد عوام کے سامنے لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: طلبا کیلئے بڑی خبر!۔ سکول 3 دن بند رہیں گے

مزیدخبریں