مہنگائی کی ستائی عوام کے ہاتھوں فوج کی گرفتاری کی ویڈیو  وائرل

Jan 06, 2022 | 20:27:PM

(ویب ڈیسک) قزاقستان میں  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک بھر میں مظاہرے تیسرے روز بھی شدت اختیار کرگئےاور اسی دوران عوام کے ہاتھوں فوج کی گرفتاری کا عجب منظر سامنے آیا ہے ، جس کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔

ترکی اردو کی جانب سے ٹویٹر پر شئیر کی ویڈیو  اور خبر کے مطابق قزاقستان میں حکومت مخالف احتجاج کے دوران مہنگائی و بےروزگاری اور حکومتی کارکردگی سے تنگ عوام نے فوجی جوانوں کو پکڑ لیا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چند نوجوان فوجی ٹرک کے اوپر چڑھے ہو ئے ہیں اور وہ فوج کے اہلکاروں کو ٹرک سے نیچے اترنے کا حکم دے رہے ہیں، جبکہ باقی  کھڑے نوجوان ان فوجیوں کو زمین پر لیٹنے کا کہہ رہے ہیں۔

واضح رہےکہ قازق صدر نے روس اور دیگر ممالک سے عوامی احتجاج سے نمٹنے کےلئے مدد کی اپیل کی ہے ۔قازقستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک بھر میں مظاہرے تیسرے روز بھی شدت اختیار کرگئے۔الماتی مین اسکوائر پر فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 12 پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے جبکہ مظاہرین نے الماتی کے ہوائی اڈے پر قبضہ کر لیا ۔ملک بھر میں صورتحال کو دیکھتے ہوئے قازقستان میں بدامنی کو روکنے کے لئے روس نے اپنے فوجی بھیج دیئے روس کے ایئر بورن فوجیوں کا ایک دستہ قازقستان پہنچ گیا جہاں وہ الماتے میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کو روکنے اور شہر میں امن کی بحالی کے لئے کام کرے گا۔

ٰیہ بھی پڑھیں: "إنا لله وإنا إليه راجعون.. الحمدلله"۔۔ موت کی سزا سن کر مجرم نے یہ الفاظ کیوں کہے۔۔؟

مزیدخبریں