ویکسین نہ لگوانے والوں کی زندگی مشکل کرنے کا اعلان

Jan 06, 2022 | 21:13:PM

  (نیوز ایجنسی) فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکروں نے اعلان کیا ہے کہ کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی زندگی مشکل کردیں گے۔فرانسیسی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ایمانوئیل میکروں نے کہا کہ وبا پر قابو پانے کیلئے ویکسین نہ لگوانے والوں کو واقعی پریشان کرنا چاہتا ہوں اور ہم آخر تک ایسا کرتے رہیں گے۔ 
انہوں نے کہا کہ ہم فرانس کو کورونا فری ملک بنانا چاہتے ہیں تاکہ معمولات زندگی بحال ہو جائیں اور ہم ایسا کر کے رہیں گے۔ادھرفرانسیسی وزیراعظم عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاﺅ کی ویکسی نیشن لازمی قرار دینے کے حق میں نہیں ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں فرانسیسی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ویکسی نیشن لازمی قرار دینا اکورونا ویرینٹ پر قابو پانے میں زیادہ مددگار نہیں ہوگا۔تاہم انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار دینے سے مشکلات مزید بڑھیں گی، فرانس میں کورونا ویکسین کی چوتھی خوراک دیئے جانے کیلئے تیار ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ صحت حکام کے گرین سگنل ملتے ہی چوتھی خوراک دینا شروع کردیں گے۔ 
یہ بھی پڑھیں۔اللہ ہرکسی کی بر وقت شادی کرے۔۔۔شادی کی آس میں ہر ماہ مسہری سجانے والا کنوارہ

مزیدخبریں