(24 نیوز)عالمی وبا کورونا وائرس پھر سر اٹھانے لگی،ایک ہی گھر کے 6 افراد وباکی زد میں آگئے۔
تفصیلات کے مطابق اولیا کے شہر ملتان میں ایک ہی گھر کے 6 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو گئی،متاثرہ افراد کو گھر میں قرنطینہ کر دیا گیا، ملتان کے ایک اور رہائشی میں اومی کرون کے شبہ پر نمونے بی ایس ایل تھری نشتر ہسپتال بھجوا دیئے گئے،محکمہ صحت حکام کو رپورٹس کا انتظارہے۔
یہ بھی پڑھیں: سکول کھلنے کی تیاریاں مکمل، طلبا کو پہلا کام کیا کرنا ہوگا؟؟
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ملتان ڈاکٹر علی مہدی کی سربراہی میں ضلع ملتان میں محکمہ صحت ٹیموں کی جانب سے کورونا ویکسی نیشن کے ساتھ ساتھ کورونا سمارٹ سیمپلنگ کا عمل بھی جاری ہے ، کلمہ چوک کے رہائشی ایک ہی گھر کے 6 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ،جس کے بعد انہیں گھر پر سیلف آئی سو لیشن اختیار کروا دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طلبا کیلئے بڑی خبر!۔ سکول 3 دن بند رہیں گے