(ویب ڈیسک)شہرقائد کے علاقے گلستان جوہر بلاک 17 میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے خاتون کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ ثناء اپنے بھائی کے ساتھ میڈیکل اسٹور پر آئی تھی، ملزموں نےواردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کردی۔
خیال رہے کہ کراچی پولیس حکام کے مطابق 2022ء میں اسٹریٹ کرائم میں 7 فیصد اضافہ ہوا۔ 2022ء میں ڈکیتی میں مزاحمت پر 109 افراد کو قتل کیا گیا جبکہ 2021ء میں یہ تعداد 75 تھی۔